Native World News

طورخم بارڈر تجارتی گزرگاہ کھول دی گئی

طورخم بارڈر تجارتی گزرگاہ کھول دی گئی

افغانستان میں موجود پاکستانی کارگو گاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے

خیبر میں طورخم بارڈر تجارتی گزرگاہ عارضی طور پر کھول دی گئی ہے جس کے بعد افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی ٹرانزٹ ٹرکوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی کارگو گاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور خالی ٹرانزٹ ٹرک مختلف مراحل میں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 12 اکتوبر 2025 سے تجارتی گزرگاہیں بند تھیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارگو گاڑیاں تقریباً 8 ماہ تک افغانستان میں پھنس گئیں۔

کسٹم حکام کے مطابق پھنسے ہوئے ٹرکوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818090/torkham-border-trade-crossing-in-khyber-temporarily-opened-2818090/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.