Native World News

آسٹریلیا کی 25 سالہ ایتھلیٹ اچانک انتقال کر گئیں

آسٹریلیا کی 25 سالہ ایتھلیٹ اچانک انتقال کر گئیں

جیما اسٹیپلٹن کی موت نے کھیلوں کی دنیا کو سوگوار کردیا

25 سالہ آسٹریلوی اسپرنٹر جیما اسٹیپلٹن کی اچانک موت نے کھیلوں کی دنیا کو سوگوار کر دیا۔

وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر چھٹیاں منا رہی تھیں جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیما اسٹیپلٹن ایک حادثے کا شکار ہوئیں جو بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے وقت وہ موٹر بائیک پر سوار تھیں جبکہ ان کے اہلِ خانہ بھی قریب ہی موجود تھے۔

جیما اسٹیپلٹن آسٹریلیا کی ابھرتی ہوئی ایتھلیٹ تھیں اور 2025 میں معروف ریس “Stawell Gift” میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی تھیں۔

ان کی اچانک موت پر اسپورٹس کمیونٹی، اہلِ خانہ اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اہلِ خانہ اور دوستوں نے انہیں ایک خوش مزاج اور باصلاحیت شخصیت قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817499/sprinter-jemma-stapleton-dead-at-25-2817499

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.