Native World News

مودی کی ناقص حکمتِ عملی، منی پور میں خانہ جنگی کے  شدید خطرات

مودی کی ناقص حکمتِ عملی، منی پور میں خانہ جنگی کے  شدید خطرات

دنیا کو انسانیت کا درس دینے والا مودی خود بھارت کو  اقلیتوں کے لیے جہنم بنا  رہا ہے

مودی کی مجرمانہ خاموشی کے باعث منی پور  میں جاری بدترین نسلی فسادات 1990  کی دہائی جیسی خانہ جنگی کی طرف بڑھ  رہے  ہیں۔

ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات پر پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا منی پور کی تباہی پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

بھارتی جریدہ  ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی نااہلی کے باعث یوکھرل میں قبائلی تنازعہ 50 گھروں کی تباہی اور  20 ہلاکتوں کا سبب بن گیا۔

پروفیسر اجائیلیو نیومائی کے مطابق مودی حکومت کی غفلت سے اٹھنے والا تنازع  نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے۔

منی پور کے قبائلی رہنماؤں نے مودی کے انتہا پسند ہندوتوا نظام  پر عدم اعتماد  کا اظہار کرتے ہوئے الگ انتظامیہ کا حتمی اعلان کر دیا۔

منی پور کے معروف صحافی دھیرین سادوکپم کے مطابق مودی کی سرپرستی میں انتہا پسند عناصر منی پور کو  تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین ہل ایریا کمیٹی ، جنرل سیکرٹری تھادو اِنپی منی پور سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے  حکومتی پالیسیوں سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818868/manipur-violence-rising-day-by-day-2818868

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.