Native World News

کراچی، اتحاد ٹاؤن آفریدی چوک کرسچن محلے فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی، اتحاد ٹاؤن آفریدی چوک کرسچن محلے فائرنگ سے 3 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد میں اتحاد ٹاؤن آفریدی چوک کرسچن محلے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او طاہر خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 21 سالہ بلال ، 29 سالہ جون اور رب نواز کے نام سے کی گئی۔

کراچی: میوہ شاہ قبرستان کے قریب کلینک پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

زخمی ہونے والے 2 افراد گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ چہرے ڈھانپے ہوئے نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا رب نواز راہگیر ہے جو فائرنگ کی زد میں آیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں جبکہ اطلاع ہے کہ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم بھی زخمی حالت میں فرار ہوا ہے جسے پولیس تلاش کر رہی ہے ۔

Source: https://www.express.pk/story/2812943/three-people-injured-in-shooting-in-karachis-ittehad-town-afridi-chowk-christian-neighborhood-2812943

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.