Native World News

حکومت نے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف دے دیا، پروازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

حکومت نے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف دے دیا، پروازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان

جیٹ فیول کی قیمت مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 188 روپے فی لیٹر تھی

حکومت نے ائیرلائنز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں پروازوں کے کرایوں میں کمی کا مکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد کمرشل پروازوں کے طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت کم ہو کر 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں کمی سے ائیرلائنز کے کرایوں میں کمی کا بھی امکان ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ائیرلائنز کو ایندھن کے اضافی اخراجات میں کمی ہوگی۔

خیال رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 188 روپے فی لیٹر تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تاحال ایندھن کی قیمت سابقہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813380/govt-relief-for-airlines-flight-fares-possibly-decrease-2813380

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.