Native World News

انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے مختلف تھانوں کی پولیس متحرک

انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے مختلف تھانوں کی پولیس متحرک

ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت پہنچ گئے

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں برقع پہناکر پولیس موبائل میں عدالت لایا گیا۔

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری ملزمہ کو لیکر سٹی کورٹ پہنچی جبکہ ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت میں موجود ہیں۔

دوسری جانب انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے حصول کے لیے مختلف تھانوں کی تفتیشی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسران ریمانڈ حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔

تھانہ گزری کے تفتیشی افسر کے مطابق گزری تھانے میں ملزمہ کیخلاف 2021 اور 2022 میں مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ درخشاں تھانے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پر 2021، 2022 اور 2025 کے مقدمات ہیں، ملزمہ تمام مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھی۔ ہم اپنے 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرینگے۔

پنکی عدالت میں پھٹ پڑی، بنی گالہ سمیت کئی اہم  باتوں پر لب کھول دیے

پنکی کے ساتھ عالمی گینگ کے لوگ بھی شامل ہیں، 300 روز کے خریدار تھے، کراچی پولیس چیف

کوکین ڈیلر کے ریمانڈ کے لیئے ایس آئی یو پولیس بھی عدالت پہنچ گئی، تفتیشی افسر انسپکٹر غوث کے مطابق ملزمہ کا 2025 کے مقدمے میں ریمانڈ لینے آئے ہیں، مقدمے میں رائیڈر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کے خلاف درج نئے مقدمات میں بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی، ملزمہ کو تھانہ سچل میں درج نئے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813303/anmol-pinky-case-2813303

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.