Native World News

آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع

آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع

وزیراعظم شہباز شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی، اطلاق 14 جولائی سے ہوگا

انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 گریڈ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کی ذمہ داریاں انجام دینے والے فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فواد اسد اللہ خان کے کنٹریکٹ میں مزید چار سال توسیع کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فواد اسد اللہ خان کو 14جولائی 2026 سے اگلے 4 سال کیلئے توسیع دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814301/ib-additional-director-job-tenure-extended-four-years-2814301

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.