Native World News

حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج

حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے  اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے،

سپریم کورٹ نےحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں، عدالت نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف بھی درخواستیں خارج کردیں۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل نے کہا کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہوچکے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے  اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے، اب ان میں سے کسی نے الیکشن بھی شاید نہ لڑنا ہو، عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814068/petitions-against-acquittal-of-former-federal-minister-in-hajj-corruption-case-dismissed-2814068

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.