Native World News

امریکی فضائیہ کے دو جدید طیارے ایئر شو کے درمیان آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹس محفوظ، ویڈیو دیکھیں

امریکی فضائیہ کے دو جدید طیارے ایئر شو کے درمیان آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹس محفوظ، ویڈیو دیکھیں

حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کے قریب پیش آیا

امریکی ریاست آئیڈاہو میں منعقدہ گن فائٹرز ائیر شو کے دوران فضاؤں میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو امریکی جنگی طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کے قریب پیش آیا جس کے بعد پورے بیس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

BREAKING: 2 U.S. Navy Super Hornets/Growlers crash. collide during Gunfighter Skies Air Show at Mountain Home Air Force Base in Idaho.Aviation sources tell KTVB that both aircrews ejected safely.pic.twitter.com/GPsdrwTFWq

رپورٹس کے مطابق دونوں طیارے امریکی فضائیہ کے جدید اے ای-18 جی گراؤلر جنگی طیارے تھے جو ائیر شو کے دوران فضائی مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

ایران نے امریکی طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے فوراً بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے جبکہ جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں میں سوار تمام چار اہلکار محفوظ رہے اور بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ایئر فورس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813510/two-modern-us-air-force-aircraft-collide-and-crash-during-air-show-pilots-safe-2813510/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.