Native World News

خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے

خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے

صارفین نے خلیل الرحمان قمر کے ریمارکس کو غیر مناسب اور حساسیت سے عاری قرار دیا گیا

معروف اور متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران خواتین پر تیزاب حملوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

ڈرامہ نگار کے ریمارکس کو غیر ذمے دارانہ اور حساس مسئلے کی سنگینی کو کم کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ تنازع اس وقت مزید بڑھ گیا جب کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر حالیہ تیزاب پھینکنے کے واقعے کا حوالہ سامنے آیا، جس نے اس بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا کہ پاکستان میں تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم آج بھی ایک تلخ حقیقت ہیں۔ ناقدین کے مطابق ایسے وقت میں اس نوعیت کے تبصرے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

ٹی وی پروگرام کے دوران ہونے والی گفتگو میں جب خواتین کے حقوق اور تیزاب گردی کے متاثرین کے مسائل پر بات کی جا رہی تھی تو خلیل الرحمان قمر نے یہ جملہ کہا کہ ’’ایسا لگتا ہے جیسے مرد اپنی جیبوں میں تیزاب کی بوتلیں لے کر گھومتے ہیں۔‘‘ ان کے اس ریمارکس کو فوری طور پر غیر مناسب اور حساسیت سے عاری قرار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس بیان پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف متاثرین کی تکلیف کو کم ظاہر کرتے ہیں بلکہ معاشرتی سطح پر شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817751/acid-attacks-on-women-khalilur-rehman-qamar-comes-under-criticism-2817751

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.