Native World News

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت زمین بوس؛ جنگ سے پہلی والی سطح پر آگئی

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت زمین بوس؛ جنگ سے پہلی والی سطح پر آگئی

خام تیل کی قیمت اس سطح تک پہنچ گئیں جہاں امریکا ایران جنگ سے قبل تھی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق خام تیلبرینٹ کروڈ 74.80 ڈالر فی بیرلپر ٹریڈ کرتا رہا جو بعد میں مزید گر کر تقریباً73.8 ڈالر فی بیرلتک بھی پہنچ گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت75 ڈالر فی بیرلسے نیچے آئی ہے جو فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے قریب ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی وجہ امریکا ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول پر آنا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے 60 روز کے لیے پابندیاں نرم کرنے کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں ممکنہ اضافے سے بھی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کا امکان ہے۔

ایک اور بڑی وجہ خلیجی ممالک کی جانب سے تیل کی فراہمی میں اضافے اور بعض کارگو رعایتی نرخوں پر فروخت ہونا ہے۔

ان تمام پیشرفتوں کے بعد سرمایہ کاروں نے تیل کی قیمتوں میں شامل اضافی جیو پولیٹیکل رسک پریمیم نکالنا شروع کر دیا ہے جس سے قیمتوں میں مزید تیزی سے کمی آئی۔

اسی دوران سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں نسبتاً بہتری آئی ہے۔

اگرچہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم توانائی کے شعبے کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔ کشیدگی بڑھنے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آسکتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819104/petrol-price-lowest-in-4-month-global-market-2819104

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.